• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ کیسے کسی دوسرے ملک کی پروڈکشن کو سرکاری چینل پر نشر کر کے فخر محسوس کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پروڈکشن پر دھیان دینا ہوگا ورنہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹڑی کو تباہ کردیں گے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ دوسرے ممالک کے ڈراموں کو سرکاری چینل پر نشر کرنا انتہائی نامناسب ہے کیونکہ اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر تباہ کن  طویل مدتی اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔

فواد چوہدری کے اس یوٹرن پر جہاں سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین انہیں اس بیان پر سراہ بھی رہے ہیں۔

معروف اداکار و گلوکار فخر عالم نے فواد چوہدری کے اس بیان کو انتہائی ذمہ دارانہ بیان قرار دیا اور لکھا کہ sسرکاری چینل کو اس چیز کا احساس ہونا چاہئے کہ یہ پہلے ہی بہت پیچھے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ حکومت کو ٹیکس ادا کرنے والوں پر اس کا مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پہلے شخص نہیں کہ جنہوں نے ’ارطغرل غازی‘ کی سرکاری چینل پر نشر کرنے کی مخالفت کی ہو، اس سے قبل فلم اسٹار شان شاہد، ریما، ثانیہ سعید، یاسر حسین، واسع چوہدری بھی اس کی شدید مخالفت کرچکے ہیں۔

تازہ ترین