• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

سندھ میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز سیکنڈری اسکول چنیسر گوٹھ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر 7 روزہ مہم  کا آغاز کیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ تقریب میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندے بھی شریک تھے۔

پولیو سے پاک سندھ ہمارا عزم اور مشترکہ ذمے داری ہے: مراد علی شاہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سے نئی انسدادِ پولیو مہم شروع کی گئی، جو 8 فروری تک جاری رہے گی، پولیو سے پاک سندھ ہمارا عزم اور مشترکہ ذمے داری ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہر سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 5 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کا تعاون فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، سندھ بھر کے 89 لاکھ گھروں میں5سال سے کم عمر بچوں تک پولیو ٹیمیں پہنچیں گی۔

سندھ کے 30 اضلاع کی 1490 یونین کونسلز میں پولیو ورکرز گھر گھر مہم چلائیں گے، انسداد پولیو مہم میں 80 ہزار سے زائد ورکرز خدمات انجام دیں گے، پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انسدادِ پولیو مہم وزیرِ اعظم کی ترجیحات میں سے ہے: عائشہ رضا

وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم وزیرِ اعظم اور حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے پولیو ورکرز کی وجہ سے ہو گا اور انسدادِ پولیو مہم کے یہ بہادر ورکرز گھر گھر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔

انہوں نے والدین، علماء، اساتذہ سے اپیل ہے کہ ہماری آواز بنیں، انسدادِ پولیو مہم میں میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 7 روزہ مہم میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسدادِ پولیو مہم میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔

بلوچستان میں بھی انسدادِ پولیو مہم شروع

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گئی۔

مہم میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبے میں انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بلوچستان میں 15 ماہ میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

خیبر پختون خوا میں 5 روزہ پولیو مہم شروع

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں رواں سال کی پہلی 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔

صوبے میں 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے لیے 35 ہزار پولیو ٹیمیں اور 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالخلافہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پنجاب میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

راولپنڈی میں 4 روزہ مہم شروع

راولپنڈی میں رواں سال کی پہلی 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جو  5 فروری تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 8 ہزار ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سرگودھا میں مہم کا آغاز

سرگودھا میں کمشنر حافظ شوکت علی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر سرگھودھا کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی مہم میں دوران 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں جائے گے۔

صحت سے مزید