برطانیہ سے تقریباً 5 ہزار میل دور رہنے والی کونسلر کو الاﺅنسز کی مد میں تقریباً 20 ہزار پاﺅنڈز کی سالانہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
لیبر کی نمائندگی کرنے والی سبینہ خان نامی کونسلر کو مذکورہ ادائیگی ٹیکس دہندگان کے قیمتی سرمایے سے کی جاتی ہیں۔
انہیں مشرقی لندن میں ٹاور ہیملٹس کی خدمات کے لیے منتخب کیا گیا مگر وہ گزشتہ 8 ماہ سے ایشیائی ملک میں مقیم ہیں، تاہم وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد مئی میں آئندہ انتخابات تک خدمات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ٹاور ہیملیٹس کی طرف سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ سبینہ خان کو بطور کونسلر سالانہ 20 ہزار پاﺅنڈز سے زائد کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔
گزشتہ مئی میں پہلی بار بنگلا دیش کا سفر کرنے کے بعد سے انہوں نے اپنا زیادہ وقت ایشیاء میں گزارا مگر پورے سال کے الاﺅنس برطانیہ سے حاصل کیے۔
ٹاور ہیملیٹس ذرائع نے اس صورتِ حال پر حیرانگی کا اظہا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حیران کُن امر ہے کہ انہیں فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کیا گیا، وہ بنگلا دیش سے آن لائن میٹنگز میں شامل ہوتی رہی ہیں۔