• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ، 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل، قاتل باپ گرفتار

مظفر گڑھ، 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل، قاتل باپ گرفتار


مظفر گڑھ میں 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق بچی کا قاتل اس کا باپ نکلا، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 19 مئی کو 3 ماہ کی بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ بچی کا قاتل اس کا باپ ہے جس نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

ملزم نے وراثتی جائیداد کے تنازع پر بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کا الزام دادا پر لگا کر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

پولیس کو دیے گئے ملزم کے بیان کے مطابق زمین کے لالچ میں اپنی بچی کا قتل کر کے دادا پر قتل کا الزام لگایا، وراثتی جائیداد کے تنازع پر 3 ماہ کی ماہ نور کے والد اور دادا میں تنازع چل رہا تھا۔

تازہ ترین