• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی فی لیٹر قیمت 74 روپے 52 پیسے مقرر  کردی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت قیمت 80 روپے 15 پیسے کردی گئی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

ماہ جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین