• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس، ٹرمپ کا فوجی افسر سے مصافحہ سے انکار

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم دورے کے موقع پر کووناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے فوجی افسر سے مصافحہ سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں امریکی صدر پر شدید تنقید کی جارہی تھی کہ وہ خود کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر نہیں اپنارہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے فوجی افسر سے ہاتھ نہ ملانے کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مصافحہ تو نہیں کیا لیکن انہوں نے سرجیکل ماسک نہیں پہن رکھا تھا اور نہ ہی 6 فٹ فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ٹرمپ گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم ’انڈریو فوجی ایئربیس‘ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے فوجی افسر ’کرنل ڈونلڈ اسکھیڈمٹ‘ موجود تھے۔

ٹرمپ جیسے ہی طیارے سے اترے تو انہیں نے خوش آمدید کہا اور مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے انکار کردیا۔البتہ دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور امریکی صدر اپنا دورہ مکمل کرکے واپس واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین