لورالائی(نامہ نگار) لورالائی ڈی جی خان روڈ میختر کے قریب بی اے پی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر داخلہ سنیٹر سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ میں 5 سیکورٹی اہلکارجاں بحق تین کی زخمی ہو گئے ۔سرفراز بگٹی فیملی کے ہمراہ دوسری گاڑی میں سوار تھے، اسکواڈ میں شامل گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی، لاشوں اور زخمیوں کو لورالائی ہسپتال منتقل کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ کے مطابق سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل ویگو گاڑی ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی ۔