کو ئٹہ (خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے ناقص کار کردگی پر محکمہ مواصلات پشین کے ایس ڈی او اور سب انجینئر روڈ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ہفتہ کو پشین برشور اور توبہ کاکڑی کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران انہوں نے منصوبوں کی مانیٹرنگ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ذمہ دار افسروں کے خلاف کاروائی کے علاوہ منصوبے کے کنٹریکٹر کو کام کا معیار بہتر نہ بنانے کی صورت میں بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ جاری کی۔