• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

138بجلی چورپکڑے گئے،6مقدمات درج،28 لاکھ 77 ہزار جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں138بجلی چورپکڑلئے ۔مذکورہ صارفین کو 28لا کھ77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔علاوہ ازیں6مقدمات بھی درج کیے گئے۔محکمانہ اعداوشمار کےمطابق ملتان میں42گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو1148350 روپے جرمانہ، ڈی جی خان میں22گھریلوصارفین کو374195روپے جرمانہ اور چھ مقدمات درج ، بہاولپور میں6گھریلو اورکمرشل صارفین کو68291 روپے ، ساہیوال میں10 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو189499 روپے ، رحیم یار خان میں43گھریلو صارفین کو828520روپے، مظفر گڑھ میں10گھریلو صارفین کو155392 روپے اوربہاولنگر میں5گھریلواورکمرشل صارفین کو113000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
تازہ ترین