• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان انتقال کرگئے


بھارت کی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

واجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

42 سالہ واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے دو گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔ انہوں نے سلمان کے ساتھ فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹڈ میں بھی کام کیا تھا۔

میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔

سلیم مرچنٹ کا مزید کہنا تھا کہ واجد خان کی طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ 

تازہ ترین