• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کا آج سے آغاز


ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، امیدوار اپنے اپنے امتحانی مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، کورونا کے باعث ایس او پیز کی سخت پابندی کی جا رہی ہے۔

امتحانات میں شریک تمام امیدواروں نے فیس ماسک پہن رکھے ہیں، داخلی راستے پر امیدواروں کی تھرمل اسکیننگ کی جارہی ہے جبکہ امیدوار ڈس انفیکٹنٹ ٹنل سے گزر کر امتحانی مرکز میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے ۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام آج فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس میڈیسن کا پرچہ ہے، امتحان ٹھیک 9 بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 37میڈیکل کالجوں کے291 طلبہ امتحان میں شرکت کریں گے، امتحان بیک وقت پنجاب اور آزادکشمیرکے10 امتحانی مراکز پر ہو رہا ہے جبکہ یوایچ ایس لاہور میں 140 امیدوار امتحان دیں گے۔

تازہ ترین