• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی کا سول اسپتال کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے سول اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی سٹی ,ڈی سی ساؤتھ،رینجرز کے ونگ کمانڈر،اے سی گارڈن اور ڈی ایس پی اور ایس ایچ او عیدگاہ بھی ڈی آئی جی ساؤتھ کے ھمراہ تھے۔انہوں نےایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر خادم قریشی اور سیکورٹی انچارج الطاف، ایس آئی یو ٹی کے ایڈیشنل انچارج پروفیسر ظفر اور فوکل پرسن ڈاکٹر فضل اختر سے خصوصی ملاقات کی اور اسپتال کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیااور پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل نے کہا کہ اس وقت کرونا کے 66 مریضوں کا علاج سول ہسپتال میں ہورہا ہے۔ سول ہسپتال سندھ کا ایک اہم اسپتال ہے۔اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے،پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسپتال انتظامیہ سے بھی تعاون کی درخواست ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے رینجرز حکام، اسپتال اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے حوالے سے پورا پلان ترتیب دیا ہے۔تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکےڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ اسپتال کے انٹری گیٹ اور ایمرجنسی میں مزید نفری تعینات کی جائے گی اور اینٹی رائٹ کی پلاٹون بھی موجود ہوگی۔سی سی ٹی وی کے ذریعے ویڈیو ریکاڈنگ بھی کی جائے گی۔سول اسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ کمیونیکیشن کو مزید مضبوط کریں گے۔

تازہ ترین