گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایس اے حمید نے سیشن کورٹ میں وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو کروڑ کی آبادی کے حامل گوجرانوالہ ڈویژن کے لوگوں کو انکی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ کا علاقائی بینچ گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کی ضرورت ہے جس کے قیام سے عوام کوسستے اور جلد انصاف تک رسائی ممکن ہو گی ۔