• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دریافت مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال قدیم نکلا

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5کروڑ 40 لاکھ سال قدیم ہے۔ مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا ایک تحقیقی مقالے میں کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا نایاب ڈھانچہ 5کروڑ40 لاکھ سال پرانا ہے جب کہ اسی نسل کی دوسری قسم کی مچھلی کا ایک اورڈھانچہ بیلجیم میں بھی ملا ہے۔ماہرین کے مطابق بیلجیم میں ملنے والا ڈھانچہ 4 کروڑ 10لاکھ سال پرانا ہے۔مچھلی کے اوپری حصے کے اکلوتے بڑے دانت اور دیگر نوکیلے اور بڑے دانتوں کے باعث اسے ʼ’’چڑیل ‘‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔اس نسل کی مچھلی آج بھی سمندر میں پائی جاتی ہیں لیکن ارتقاء پذیر ی کے بعد اب اس کے دانت بڑے نہیں ہوتے اور اب یہ پہلے کے مقابلے میں کہیں چھوٹی بھی ہوتی ہے۔
تازہ ترین