• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ لئی کی صفائی کے چار کروڑ نان لیپس ایبل اکائونٹ میں منتقل

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) واسا حکام نے پنجاب حکومت کی طرف سے لئی نالہ کی صفائی کیلئے ملنے والا چار کروڑ روپے کا فنڈ نان لیپس ایبل اکائونٹ میں منتقل کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق لئی نالہ کی صفائی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے آخری مرتبہ یہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں اور آئندہ کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ واسا لئی نالہ کی صفائی کیلئے فنڈز اپنے بجٹ میں رکھا کرے، واسا حکام نے بتایا کہ لئی نالہ کی صفائی کا کام آئندہ ہفتہ کے دوران شروع ہو جائے گا ، ٹینڈرنگ پراسس پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا تاکہ فنڈز جاری ہوتے ہی لئی نالہ کی صفائی پر کام شروع ہو سکے، واضح رہے کہ لئی نالہ کی صفائی کیلئے پہلے فنڈز جاری ہوئے تھے مگر بعد پنجاب حکومت کی طرف سے یہ فنڈز واپس لے لئے گئے تھے مگر اب یہ رقم نہ صرف جاری کر دی گئی ہے بلکہ نان لیپس ایبل اکائونٹ میں منتقل بھی ہو گئی ہے تاکہ لئی نالہ کی صفائی میں تاخیر کے باعث یہ فنڈز واسا کے پاس رہے گا اور واپس نہیں جائیگا۔
تازہ ترین