پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے یوپی ایس کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ سربند پولیس نے ایک کارروائی میں ملزم نورگل کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے سات کلوگرام سے زائدچرس برآمد کی تھی جوملزم یوپی ایس میں چھپاکرسمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔