• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر پبی طیب جان کی خصوصی ہدایت پر اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانے جرائم اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لئےگرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران پولیس سٹیشن اکبرپورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر سلیم خان کی سربراہی میں پولیس کے کمانڈوز دستوں کی طرف سے اکبر پورہ اور پندرہ نواحی دیہات میں چھاپے مار کر قتل ڈکیتی رہزنی چوری اور دوسری سنگین وارداتوں میں ملوث پچیس اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران پچاس مسلح افراد اور ایک سو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین