• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں بڑی تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں بےامنی انتہائی ذلت آمیز ہے، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمے کے لیے فوج کو متحرک کیا جائے گا، بطور صدر میری پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری امریکا اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کر رہا ہوں، ذمےداروں کو بھاری جرمانے اور طویل وقت کے لئے قید کی سزائیں دلائیں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کیس میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل انہوں نے ریاست کے گورنرز کو بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مظاہرین کےخلاف سخت ایکشن لینے کا کہا تھا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک چرچ کا بھی دورہ کیا جسے مظاہرے کےدوران آگ لگائی گئی تھی۔

تازہ ترین