• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال


امریکی صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑ پیں جاری ہیں اور پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر جاری مظاہرے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

امریکا کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس پر مظاہرے کے دوران صدر ٹرمپ کو خفیہ سروس ایجنٹس نے زیر زمین بنکر میں پہنچا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سیاہ فام شہری کی ہلاکت، 16 امریکی ریاستوں میں کرفیو

مشتعل مظاہرین کے بڑھتے فسادات پر قابو پانے کے لیے 15 ریاستوںمیں 5 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نےمیناپولس شہر میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پرمبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ نیشنل گارڈز نے بڑا اچھا کام کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے انہیں دیگر ریاستوں میں بھی بھیجنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد پر کتے چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ نہیں کہیں گے کہ مظاہرین کو گولی ماردیں لیکن میں انہیں تجویز دوں گا کہ پرتشد د مظاہرے کرنے والوں پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جائیں۔

تازہ ترین