• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قید سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان کیلئےطیارہ امریکا روانہ

امریکا میں قید سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسداں سائرس اصغری کو لینے کے لیے ایرانی طیارہ امریکا روانہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی جانب سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری ہر طرح کے الزامات سے بری ہو چکے ہیں، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر وہ بہت جلد ایران واپس آ جائیں گے۔

59 سالہ ایرانی سائنسداں سائرس اصغری امریکا میں اوہائیو یونیورسٹی سے تجارتی دستاویزات چوری کرنے کے الزامات سے نومبر 2019ء میں ہی بری ہو گئے تھے جبکہ امریکا کے امیگریشن ادارے نے انہیں ایران واپس آنے سے روک رکھا تھا۔

واضح رہے کہ سائرس اصغری پر 2016ء میں امریکا کے تعلیمی دورے میں تجارتی راز چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین