پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر کچی آبادی سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر شدید صدمہ ہوا، غلام مرتضیٰ بلوچ نے لاک ڈاؤن میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔
پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ غلام مرتضیٰ بلوچ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ بلوچ ایک محنتی اور بہادر پارٹی رہنما تھے، اُن کی کمی کو پورا کرنا بہت مشکل ہے۔