آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلز پارٹی کی شہباز شریف کے گھر نیب کے چھاپے کی مذمت

پیپلز پارٹی کی شہباز شریف کے گھر نیب کے چھاپے کی مذمت


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے  قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم کے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے لیے نیب کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس سے قبل قائد حزب اختلاف کو گرفتار کرنے کی کوششیں انتقامی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کورونا اور ٹڈی دل کے حملے میں ہے، حکومت آج بھی اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مصظفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق وفاقی وزیر جو بیانات دیتے ہیں نیب اسی طرح کی ہی کارروائیاں کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی صدر شہباز شریف کی عید کے بعد گرفتاری کے بیانات وفاقی حکومت کے وزیر اور مشیر دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب آزاد ہے تو چینی آٹا اسکینڈل اور بی آر ٹی جیسے گھپلوں پر کیوں خاموش ہے؟

قومی خبریں سے مزید