• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے کے ایل ایف رہنماؤں کی سہیل کٹاریہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے زون کے صدر سید تحسین گیلانی، صدر لوٹن راجہ کمان افسر، نائب صدر اعجاز ملک، جنرل سیکرٹری غیاث رشید، سابق صدور برطانیہ لطیف ملک اور صابر گل سمیت دیگر قائدین اور کارکنان نے لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے سینئر نائب صدر سہیل کٹاریہ کی زوجہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء لوٹن میں رہائش پذیر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے زون کے صدر سید تحسین گیلانی کے ساتھ ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کےذریعے تنظیم کے برطانیہ کے جنرل سیکریٹری لیاقت لون، سینئر نائب صدر ابرا نثار، آرگنائزر فرید آیاز، پبلسٹی سکریٹری شکیل جرال،سکندر اقبال، جاوید رشید، محمد حفیظ، منظور صابری سمیت دیگر قائدین اور کارکنان نے لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے سینئر نائب صدر سہیل کٹاریہ کی زوجہ کی رحلت پر تعزیت کی ہے اور صدر یوکے زون کی وساطت سے آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کو اس سانحہ پر اپنے تاثرات پہنچائے ہیں، زونل رہنماؤں نے کہا کہ وہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں دُکھی خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گوہیں کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اور سہیل کٹاریہ سمیت جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
تازہ ترین