• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور بچے نے ہسپتال کیلئے 46 ہزار پونڈ اکٹھے کرلئے

لندن ( جنگ نیوز) کیپٹن ٹام مور سے متاثر ہو کر ایک معذور بچے نے بھی ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کر لیے۔ جب کورونا وائرس لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا تو 9 سالہ ٹوبیاس ویلیر جسے سیریبرل پلاسی یا دماغی فالج ہے روزانہ ایک فریم کی مدد سے 50 میٹر چلتا تھا ۔ لیکن اب اس نے کیپٹن سر ٹام مور سے متاثر ہو کرشفیلڈ میں اپنے گھر کے سامنے 70 دنوں میں 26.2 میل کا فاصلہ پیدل طے کیا ہے ۔ بچے نے یہ چیلنج اپنے سپورٹرز کی موجودگی میں مکمل کیا جنہوں نے زبردست تالیاں بجا کر اس کاوش پر اسے خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں نے میراتھن مکمل کر لی ہے یہ زبردست کاوش ہے ۔ اس کی والدہ رتھ گاربٹ کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے چھوٹے بچے کے اس قابل فخر کارنامے پر پھولے نہیں سما رہی ۔ ٹوبیاس کو اس کے سپورٹرز کیپٹن ٹوبیاس بھی کہتے ہیں ۔ ٹوبیاس نے کورونا وائرس کے اس دور میں مقامی بچوں کے ہسپتال اور ایک معذور بچوں کے سکول کیلئے 46 ہزار پونڈ کی فنڈ ریزنگ کی ہے۔
تازہ ترین