• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ڈکیتوں پر مشتمل 5 رکنی گروہ دو سہولت کاروں سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیروزآباد پولیس نے افغان ڈکیتوں پر مشتمل 5 رکنی گروہ کو دو سہولت کاروں سمیت گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان ، اسلحہ ،موٹرسائیکل اور کار تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والے اور کراچی پولیس کےلئے چھلاوا بننے والا پانچ رکنی افغان ڈکیت گروہ جو کہ کراچی میں مقیم ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کلفٹن ،ڈیفنس،گلشنِ اقبال ،پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کر کے بلوچستان فرار ہوجاجاتا تھا کو ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد نے پی ای سی ایچ ایس سے مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان پی ای سی ایچ ایس بلاک2مکان نمبرh-43سےڈکیتی کر کے آئے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد نسیم خان عرف گلاب خان ، اسد عرف نور آغا ، احمد شاہ ، عبدالله اور فضل کریم عرف خیبر شامل ہیں جبکہ دو سہولت کاروں میں نصیر خان اور محمد زوہیب شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ان ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس سے قبل بھی ملزمان گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ، پولیس نے مختلف علاقوں کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ٹیکنیکل سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور بلوچستان پولیس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان نے ڈکیتی کی31وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا مال جن میں زیورات نقد رقم ،چار عدد بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں ، ایک رائفل واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل KLI-5558 اور رینٹ پر حاصل کی گئی کار AHC-875 تحویل لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ہیں۔

تازہ ترین