ایچ بی ایل پی ایس ایل کی انفینیٹی ٹرافی لاہور پہنچ گئی، ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی پشاور سے لاہور پہنچی۔
انفینیٹی ٹرافی کی 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رونمائی کی گئی تھی، ٹور کا آغاز مزار قائد سے ہوا جس کے بعد اس کو کراچی میں ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، میری ویدر ٹاور اور لیاری لے جایا گیا۔
حیدر آباد میں انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی مکلی نیکرو پلیس، شاہ جہاں مسجد اور حیدر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔
1600 جیم اسٹونز سے بنی ہوئی ٹرافی نے اسلام آباد میں فیصل مسجد، یادگار پاکستان اور راولپنڈی میں دو ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیموں کے مشترکہ ہوم گراؤنڈ کا بھی رخ کیا۔
اسکردو میں انفینیٹی ٹرافی کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج اور اپر کچورا لیک میں جلوہ افروز ہوئی۔
پشاور میں ٹرافی کو تاریخی سیٹھی ہاؤس اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی لے جایا گیا، ٹورنامنٹ کے دوران انفینیٹی ٹرافی دیگر وینیوز کے علاوہ ملتان اور کوئٹہ کا بھی رخ کرے گی۔