• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی حکومتیں اپنی مکمل مدت پوری کریں گی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں اپنی مکمل مدت پوری کریں گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مقامی منتخب نمائندوں کی مدت تیس اگست کو پوری ہوگی اور اس کے قبل از وقت خاتمے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا مقامی حکومتیں آیئن پاکستان کے تحت وجود میں لائی گئی ہیں اور اس وقت صرف صوبہ سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندے کام کررہے ہیں سندھ حکومت مقامی حکومتوں کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مقامی حکومتوں کی ضرورت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین