سجاول میں چوہڑ جمالی میں کتے کے کاٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
دیہی صحت مرکز پر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
ماہ نور صفدر اور اذان جبار کے نکاح کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ میں ایسی کوئی بات نہیں کی، صوبوں سے متعلق معاملے پر بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہو گی
پولیس کے مطابق ملزمان منشیات اور رقم کی ترسیل کے لیے ’ٹپالی‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے اور روزانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے نفاذ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل تھیں اور آئین کے مطابق جی ایس ٹی پر صوبوں کا حق ہے۔
متاثرہ خاتون کی درخواست کے باوجود 7 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزم پولیس اہلکار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کل تکلیف جہاز اور مریم نواز کے بیان کی نہیں بلکہ مریم نواز کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہے۔
پولیس کے مطابق بیوی اور 3 کمسن بچوں کے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم دریائی پٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹ کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا عدلیہ کا مقصد ہے اور تمام ادارے اپنی ذمےداریاں احسن انداز میں ادا کریں۔
عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ کا 27 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
گزشتہ روز واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو عملے نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا تھا۔
درخواست گزار خاندان کے وکیل کے مطابق 12 جولائی کو ڈبل کیبن کی ٹکر سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند رہیں گے۔
سرگودھا کے نواحی علاقے میں 15 سالہ لڑکی کو 18 سال کا ظاہر کر کے نکاح کروا دیا گیا جس پر نکاح خواں اور گواہوں سمیت، 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور گرفتار ملزم نے اعتراف کر لیا۔
ملزم کے ساتھی کے گھر سے 30 بور پستول اور ایمونیشن بھی ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں فریقوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرا دیا۔