آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مختلف علاقوں میں دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ اور جھگڑے میں5افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی تھانے کی حدد نارتھ کراچی پاور ہاؤس چھیپا سینٹر کے قریب ملزمان نے شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 20سالہ محمد احمد ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ شاہراہ فیصل تھانے کی حدود ملینئم مال کے قریب ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے28سالہ یاسر فاروقی کو زخمی کر دیا،محمود آباد تھانے کی حددو چنیسر گوٹھ میں دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے28 سالہ ثناء اللہ زخمی ہو گیا۔اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حددو جمن شاہ مزار کے قریب آپسی جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے دو افراد غلام رسول اور امیر بخش زخمی ہو گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید