اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انتہا کو چھو رہا ہے اس وقت عوام کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے، ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے۔