• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، جسٹس ریٹائرڈ شریف حسین بخاری انتقال کرگئے

لاہور(نیٹ نیوز) ممتاز کشمیری قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سید شریف حسین بخاری لاہور میں انتقال کرگئے ۔ شریف حسین بخاری 1936ءمیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گائوں کریری میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کریری اور سوپور میں حاصل کی اور بعدازاں ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔ 1961ءمیں لاہور ہی میں وکالت کا آغاز کیا۔ 1999ءمیں وہ سپریم کورٹ کے سینئرایڈووکیٹ بنے۔1998ءمیں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ۔اس دوران 1975ءسے1977ء تک انہوں نے آزاد جموںوکشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طورپر خدمات بھی انجام دیں۔ شریف حسین بخاری لاہور کی ججز کالونی میں رہائش پذیرتھے جہاں ان کا گزشتہ روز انتقال ہوا۔
تازہ ترین