• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمد آر ایل این جی پر صارفین کو 74ارب اضافی ادا کر نے ہونگے

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )سوئی نادرن گیس کی جانب سے درآمد شدہ قدرتی گیس گھریلو اور تجارتی صارفین کو منتقل کر نے پرآر ایل این جی کے صارفین کو 73ارب84کروڑ80لاکھ روپے اضافی ادا کر نے پڑیں گے۔پٹرولیم ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے لئے سمری تیار کی ہے ۔تاکہ موجودہ اقتصادی ابتر صورتحال میں مذکورہ بھاری رقم کی بازیابی کے لئے سوئی نادرن گیس کو جھنجھوڑا جائے۔سوئی نادرن گیس حکومتی پالیسی کے تحت گزشتہ دو موسم سرما سے مہنگے داموں تحت درآمد شدہ گیس گھریلو اور تجارتی صارفین کو دینے پر مجبور ہے تاکہ شدید عوامی ردعمل سے بچا جا سکے ۔تاہم رواں سال مارچ کے بعد سے بھی درآمد شدہ مہنگی آر ایل این جی گھریلو اور تجارتی صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مقامی گیس فیلڈز پر پیداواری سرگرمیاں مفلوج ہیں ۔سوئی نادرن گیس کی جانب سے مذکورہ بھاری رقم کی گھریلو صارفین سے بازیابی ممکن نہیں ہے۔
تازہ ترین