• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) شگفتہ کوثر اور ان کے شوہر شفقت ایمانوئل گزشتہ چھ سال سے جیل میں ہیں اور توہین رسالت کے نتیجے میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل کے نتیجے کے انتظار میں ہیں۔ وسطی پاکستان کے شہر گوجرہ سے تعلق رکھنے والے غریب مسیحی جوڑے کو امید ہے کہ ان کی آزمائش کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ ان کے مقدمے کی آخری سماعت لاہور ہائی کورٹ میں آج ہوگی۔ ان کے وکیل سیف الملوک، جو آسیہ بی بی کی بھی نمائندگی کرچکے، نے بی بی سی کو بتایا کہ جوڑے کو سزا دینے کے لئے استعمال ہونے والے شواہد گہری خرابی سے چار تھے۔
تازہ ترین