• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسار ے کاشکار ٹرینیں نجی شعبہ کے تحت چلانے کی منطوری

لاہور(جنرل رپورٹر)وزارت ریلوے نے خسارے میں چلنے والی ٹرینیں نجی شعبہ کے تحت چلانے کی منظوری دے دی ہے ۔ ریلوےبورڈ نے ایڈ یشنل مینجر ٹریفک کی سربراہی میں پرنسپل افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے جوخسارے کی شکار ایسی ٹرینوں کی تجاویز تیار کرے گی جبکہ کمیٹی کی سفارشات پرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کو آوٹ سورس کرنے کی منظوری چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے دیں گے ۔ ان ٹرینوں میں سرسید ،ہزارہ،سرگودھا، ساندل ، ملتان ، مہر، لالہ موسی، کرنانہ ،جنڈ پسنجراور گوجرانوالہ کی تین شٹل ٹرینوں سمیت فیض احمد فیض ، چناب ٹرین اور اٹک پسنجر شامل ہیں _۔
تازہ ترین