لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور سمیت ملک بھر کے دینی مدارس و جامعات میں آن لائن داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ آن لائن داخلوں کا فیصلہ کورونا وباء کے پیش نظر کیا گیا۔نئے اور زیر تعلیم طلباء مدارس و جامعات میں آنے کی بجائے آن لائن رجسٹریشن ہی کرائیں گے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے طلباء کی سہولت کیلئے داخلوں سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔