آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا سے 4 ارکان اسمبلی کا انتقال، پارلیمنٹ سیشنزکا نتیجہ ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا، پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا، 18 کے قریب ارکان اسمبلی ابھی بھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کاشکار ہوچکے ہیں، ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید