• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوبیس گھنٹوں میں 117 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، مجموعی تعداد تعداد 2561 ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس اسلام آباد کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 117ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2561 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی، مزید 78 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، اور یہ تعداد 1510 تک جا پہنچی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 352 تک پہنچ گئی، طبی عملے کے مجموعی طور پر 699 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، میڈیکل شعبے سے وابستہ 231 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 8 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں، 1368 ہیلتھ ورکرز گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں 937 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین