• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے عمران خان بھی شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگے گئے، مریم اورنگزیب

لگتا ہے عمران خان بھی شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگے گئے، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران صاحب بھی شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی نیوز کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر وزیراعظم اتنا نالائق، نااہل اور چور ہو تو عوام بھی شہباز شریف کو ہی وزیراعظم سمجھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عمران صاحب بھی شہبازشریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے نیب کے ذریعے شہباز شریف کو گرفتار کرانے کی کوشش کی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی چور وزیراعظم اپنی وزارتِ عظمیٰ کی فکر کریں، وہ شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصویر اپوزیشن لیڈر اور پارٹی صدر شہباز شریف کے لیے تھی کہ وہ کبھی بھی واپس آسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم سمجھنا شروع کردیا تھا۔

تازہ ترین