• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اراکین کورونا ٹیسٹ کرواکر اسمبلی آئیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تمام اراکین کورونا ٹیس کرواکر اسمبلی آئیں جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا بیان دینے والوں کو شرمندگی اُٹھانا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ضوابط کے تحت اجلاس منعقد کروانا ممکن نہیں تھا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہوٹل اسمبلی کے قریب ہونے کی وجہ سے ارکان اسمبلی پیدل آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اپنا کورونا ٹیسٹ کرواکر آئیں، ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

تازہ ترین