• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مانچسٹر(نمائندہ جنگ) سنی جمعیت عوام برطانیہ کے مرکزی رہنما اور بریڈفورڈ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری نعیم اقبال مون کے چچا چوہدری تصدق اعجاز جو مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیت تھے، طویل علالت کے بعد مانچسٹر میں وفات پا گئے۔ان کی نماز جنازہ سنی جمعیت عوام یو کے، کے بانی پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے مقامی قبرستان میں پڑھائی اور مرحوم کے درجات بلندی کے کیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سنی جمعیت عوام کے رہنمائوں نے چوہدری تصدق اعجاز مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور پسماندگان میں تین بیٹوں، بھتیجوں چوہدری نعیم اقبال مون اور چوہدری مزمل اقبال کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور صبروجمیل کی دعا کی۔ صدر سنی جمعیت عوام برطانیہ محمد معین قادری ،پیر سید اذکیٰ جلال الدین ،علامہ محمد ساجد شامی،علامہ نبیل افضل قادری ،علامہ حافظ محمد عقیل قادری،مولانا محمد عرفان عرفانی ،حافظ اسد ایاز قادری، فرخ اقبال قادری ،صوفی منیر حسین قادری ،چوہدری رمضان قادری ،صاحبزادہ سید عبدالقادر گیلانی ،حماد مختار قادری ،فیصل ایاز قادری ،محمد شاہد قادری ،حافظ محمد سہیل قادری ،محمد فیضان قادری ،حافظ راجہ غلام مصطفیٰ قادری اور دیگر نے بھی چوہدری تصدق اعجاز کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ 
تازہ ترین