• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ : سُنّی تحریک کا منی لانڈرنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ)سربراہ  سُنّی تحریک کے رہنما ثروت اعجازقادری کی اپیل پرحکومتی خاندان کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کیخلاف ملک گیریوم احتجاج منایاگیا۔ابیٹ روڈسیالکوٹ میں  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے   سُنّی تحریک کے رہنماوں کاکہناتھاکہ میاںنواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ قومی آواز بن چکا ہے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نوازشریف کا وزارت عظمی پر فائز رہنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے مفادات اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ایمانداری سے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف اٹھانے والے  کی ایسی بدعنوانی منظر عام پر آ گئی ہے جو ناقابل معافی ہے۔  انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے   انہوں نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کے حاضر سروس  3ججوں پر مشتمل  کمیشن معاملے کی مکمل انکوائری نہیں کر تاعوام مطمئن نہیں ہونگے ۔
تازہ ترین