سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) محکمہ خوارک سیالکوٹ نے باردانہ کی فراہمی کے لئے6 لاکھ بوریوں کا انتظام مکمل کر لیا ہے جس کو ضلع سیالکوٹ کے9مراکز خریداری گندم جن میں سیالکوٹ، کوٹلی باوا، سید پور،چونڈہ، پسرور،سرنوالی،پور ب کلیر ،سمبڑیال،ڈسکہ شامل ہیں میں بہم پہنچایا جائے گا تاکہ کاشت کاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بروقت اپنی فصل کو فروخت کر سکیں ۔ محکمہ خوارک کے اہلکار ریاض نے جنگ کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سرکاری گوداموں میں 4 لاکھ بوری گندم موجود ہے اس لئے پرائیویٹ گودام کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔