• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو بیرون ملک نہیں جانے دیاجائیگا، شبلی فراز

شہباز شریف کو بیرون ملک نہیں جانے دیاجائیگا، شبلی فراز 


اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے‘انہیں بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا‘وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو عدالت سے عبوری ضمانت ملی ہے کلین چٹ نہیں‘ معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھئے گا جان آخر لوٹ مار کا حساب دے کر ہی چھوٹنی ہے۔

دوسرا کوئی آپشن نہیں‘17جون دور نہیں ‘قانون اپنا راستہ بنائے گا‘بادشاہ سلامت سے لوٹ مار کا جواب مانگنے پر نیب برا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بتانا تھا کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھئے گا جان آخر لوٹ مار کا حساب دے کر ہی چھوٹنی ہے، دوسرا کوئی آپشن نہیں۔

ڈیل ملنی ہے نہ ہی سعودی، قطری اور لبنانی شہزادے آپ کی مدد کو آنے والے ہیں کیونکہ وہ بھی آپ کے کرتوت جان چکے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل نہیں کرتا۔شہباز شریف نے جو کرپشن کی ہے، قانون کی گرفت میں آنا پڑے گا۔ شریف خاندان مشرف دور سے بچتا آ رہا ہے‘شریف خاندان کا سورج غروب ہو چکا۔

جو ادارے شریف برادران سے ڈرتے ہیں وہ انہیں بھی دوسرے مجرموں کی طرح ڈیل کریں۔شہباز شریف کورونا پرسیاست کرنے آئے تھے، بھینسوں کے پیچھے چھپنا پڑرہا ہے بوکھلاہٹ تو ہوگی ۔

ادھرشہباز شریف کی عبوری ضمانت پراپنے ردِعمل میں فیاں چوہان کا کہناتھاکہ آج ایک بار پھر آلِ شریف کی چور بازاریاں چھپانے کے لیے ان کے حواری اکٹھے ہو گئے۔ شہباز شریف کو عدالت سے صرف 17 جون تک عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں۔

تازہ ترین