• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کورونا بحران پر رہنمائی دینے میں ناکام رہی، قمر کائرہ

حکومت کورونا بحران پر رہنمائی دینے میں ناکام رہی، قمر کائرہ


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا جیسے سنگین بحران پر رہنمائی دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔حکومت کی مسلسل کنفیوز پالیسی نے عوام میں مایوسی پیدا کی،صوبوں کے ساتھ محاذ آرائی کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی سے چھیڑ چھاڑ کر کے نیا بحران پیدا کیاجا رہا ہے۔وفاق نے این ایف سی کے نوٹیفکیشن میں اس حوالے سے واضح اشارہ دیا ہے۔سندھ حکومت پہلے ہی اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے ۔کورونا کے بعد ٹڈی دل کی روک تھام میں بھی حکمران بری طرح ناکام رہے ہیں۔

تازہ ترین