سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو کے زیر اہتمام سیالکوٹ کے ریسکیو افسران کے لئے روڈ ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی طبی امداد اور نقل و حمل کے موضوع پر3روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے تمام اسٹیشن اور شفٹ انچارجز نے حصہ لیا ۔ورکشاپ میں روڈ ٹریفک حادثات کے مریضوں کے زخموں ،چوٹوں،بہتے خون کو کنٹرول کرنے کلوز اور اوپن فریکچر ز کی صورت میں مریض کے معائنہ و علاج معالجہ کی جدید خطوط پر تربیت کروائی گئی۔