آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بڈھ بیر،لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان سمگل کرنیکی کی کوشش ناکام

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے غیر ملکی سگریٹ، چائے، کپڑا ،موبل آئل اور دیگر سامان برآمد کر لیا، گزشتہ روز تھانہ چمکنی اور بڈھ بیر پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران ڈمپر گاڑی اور ٹرک کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید