• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل چھیننے کی وارداتیںجاری، درجنوں چوریاں، شہری جمع پونجی سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی، 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی ایک کار اڑا لی گئی ۔تھانہ سٹی نے مو بائل چھیننے، دکان کے تالے توڑ کر 11 کیمرے، 25 میموری کارڈز ، 20 یوایس بیز اور غلے سے ساڑھے 4لاکھ روپے چوری، تھانہ نیو ٹاؤن نے 2واقعات میں 2موبائل چھیننے، موبائل و نقدی کاحامل پرس چوری ، 2 موبائل اور 25ہزار روپے اڑانے، اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، 50ہزارروپے ، بینک کارڈ اور شناختی کارڈز چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نےطلائی زیورات، 18 لاکھ روپے،اورایل ای ڈی چوری ، تھانہ مورگاہ نے دھوکہ دہی سے ایک لاکھ روپے اینٹھنے، اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے،تھانہ ٹیکسلا نےدو افراد سے نقدی و موبائل، تھانہ صدربیرونی نے دوتولے طلائی زیور ، پچاس ہزار روپے مالیتی پرائز بانڈ ز، ڈنر سیٹ ، جوسر مشین بلینڈر چوری، تھانہ روات نے موبائل ، 4 پرفیوم مالیتی 20ہزارروپے استری،ایل ای ڈی، متفرق سامان اور 2 گولڈ کی چوڑیاں مالیتی 2لاکھ 70ہزارروپے چوری، فلیٹ سے فریج، میٹریس،استری،2 کمبل،رضائی اور 10 جوڑے کپڑے، برتن چوری، دریں اثناء تھا نہ گو لڑہ نے کار چوری، چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد ہونے،تھا نہ بھارہ کہو نے طلائی زیورات ،نقدی اور گھریلو سامان چور ی ،تھا نہ سبزی منڈی نے زیر تعمیر گھر سے دو جنر ییٹر چوری ،تھا نہ شالیمار نے آٹھ بکریاں خوردبرد کر نے،تھا نہ سبزی منڈی نے 18 لاکھ 62 ہزار روپے خوردبرد کر نے،سبزی منڈی اور آبپارہ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین