• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ میں نالوں کی صفائی کا کام ایوارڈ ،80لاکھ خرچ ہونگے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے نالوں کی صفائی کام ایوارڈ کر دیا۔ پانچ بڑے نالوں کی صفائی پر 80لاکھ روپے خرچ ہونگے، حتمی منظوری بورڈ دے گا، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق نالوں کی صفائی کا کام 15جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا تاکہ مون سون کے دوران نالوں میں بارشی پانی کی گنجائش کو بڑھایا جاسکے ، بڑے نالوں کے ساتھ چھوٹے نالوں کی صفائی بھی کروائی جائے گا، موسم برسات کے دوران بھی اگر کسی نالے میں پانی کی رکاوٹ آتی ہے تو اس کو دور کرنے کی ذمہ داری متعلقہ کنٹریکٹر پر ہی ہو گی، ادھر بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ کے اجلاس سے اس ایوارڈ کی منظوری کی صورت میں کام کے شروع ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے ، کیونکہ بورڈ میٹنگ کا تاحال شیڈول ہی جاری نہیں ہوسکا ہے ۔
تازہ ترین