• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، تیز آندھی کے بعد کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

کراچی، تیز آندھی کے بعد کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم


شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز تیز آندھی آنے کے بعد سے شہر کے کئی علاقے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں ۔

کراچی شہر کے علاقے اسکیم33، سعدی ٹاون، امروہہ سوسائٹی، سینٹرل انفارمیشن سوسائٹی میں 15 گھنٹے بعد بھی بجلی غائب ہے، تا حال بجلی  بحال  نہ ہونے پر شہری پریشان ہیں ۔

ترجمان کراچی الیکٹرک کے مطابق پول گرنے کی باعث کے ڈی اے اسکیم 33 میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلی تھیں، مٹی اور دھول فضا میں چھا جانے سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔

تازہ ترین