پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کےلیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے معروف ماہر نفسیات سے رابطہ بھی کیا ہے، معاملات طے ہونے کے بعدکھلاڑیوں کیلئے جلد آن لائن لیکچرز کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، کھلاڑیوں کو ذہنی پختگی اور دیگر مسائل پر لیکچرز دیئے جائیں گے۔
پی ایچ ایف نے لاک ڈاؤن میں کھلاڑیوں کو متحر ک رکھنے کے لیے فٹنس پروگرام جاری کیا تھا۔
اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو آئندہ چند روز میں ٹیم ٹرینر عابد امین بھی فٹنس لیول بڑھانے پر لیکچرز دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔